نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ 76 سالہ شخص جاں بحق
ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز ایک نیا مریض کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے۔جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 172 تک جاپہنچی ہے۔76 سالہ مقصود علی کا تعلق ملتان سے ہے۔مذکورہ متاثرہ مریض کو ایک روز قبل کورونا وائرس کی شکایت ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔خون کے نمونے کا نتیجہ آنے پر مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔اور وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ نشتر ہسپتال میں 36 کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 11 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔20 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹیو اور 5 مریضوں کو شبہ میں داخل کیا ہوا ہے۔جن کی ٹیسٹ رپورٹ کا ابھی انتظار ہے
کرونا