ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس :مفرورملزم سندھ ہائیکورٹ میں پیش،ضمانت منظور

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس :مفرورملزم سندھ ہائیکورٹ میں پیش،ضمانت منظور
ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس :مفرورملزم سندھ ہائیکورٹ میں پیش،ضمانت منظور

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں مفرورملزموں جنید اوروقاص کی ایک ،ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظورکرلی اور پولیس کو دونوں کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے پراسیکیوشن اورملزموں کو12 نومبر تک کے نوٹس پر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ڈاکٹر ماہاخودکشی کیس میں مفرورملزموں نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے ملزم جنید اوروقاص کی ایک ،ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظورکرلی اورپولیس کو دونوں ملزموں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے پراسیکیوشن اورملزموں کو12 نومبر تک نوٹس پرٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کاحکم دیدیا،واضح رہے کہ سیشن کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم وقاص اور جنید فرار ہو گئے تھے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -