آصف زرداری اورفریال تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت28 اکتوبر تک ملتوی 

آصف زرداری اورفریال تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت28 اکتوبر تک ملتوی 
آصف زرداری اورفریال تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت28 اکتوبر تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاﺅنٹس کیس میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،ملزم عبدالغنی مجید کو عدالت میں پیش کردیاگیا،سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور عدالت میں پیش نہ ہوئے ،نیب نے گواہوں کو عدالت میں پیش کردیا۔
جج اعظم خان نے استفسار کیا کہ ملزم کہاں ہیں ؟،عبدالغنی مجید نے کہاکہ بتایاجارہاہے آج ہڑتال ہے،جج اعظم خان نے کہاکہ جو ملزم پیش نہیں ہوئے ان کے وارنٹس جاری کریں گے ،ملزم عبدالغنی مجید نے استدعا کہ ابھی کچھ دیر انتظار کرلیں ۔
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہو گئے ،بارایسوسی ایشن کے نمائندوں نے فاروق ایچ نائیک کوبھی باہر جانے کی درخواست کردی ،فاروق ایچ نائیک کمرہ عدالت سے واپس باہر چلے گئے ۔احتساب عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔