” اتنی کرپشن آج تک نہیں ہوئی جتنی موجودہ دور میں ہے “تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اپنی ہی حکومت کے خلاف چڑھ دوڑے 

” اتنی کرپشن آج تک نہیں ہوئی جتنی موجودہ دور میں ہے “تحریک انصاف کے رکن ...
” اتنی کرپشن آج تک نہیں ہوئی جتنی موجودہ دور میں ہے “تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اپنی ہی حکومت کے خلاف چڑھ دوڑے 

  

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اٹک سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق اپنی ہی حکومت پر چڑھ دوڑے۔

طاہر صادق نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نااہل لوگوں پر مشتمل ہے، قیام پاکستان سے لےکر آج تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی موجودہ دورمیں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام لولا لنگڑا بنا دیا ہے، 10 ارب کی بجائے صرف سوا 3 کروڑ درخت لگائے گئے، 10 ارب درختوں کیلئے اِن کے پاس نرسریاں ہی نہیں ہیں۔

مزید :

قومی -