محکمہ سوشل ویلفیئر میں خواتین افسران کے موبائل نمبر غیر اخلاقی ویب سائٹ پر ڈال دیئے گئے ، لیکن کیوں ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی 

محکمہ سوشل ویلفیئر میں خواتین افسران کے موبائل نمبر غیر اخلاقی ویب سائٹ پر ...
محکمہ سوشل ویلفیئر میں خواتین افسران کے موبائل نمبر غیر اخلاقی ویب سائٹ پر ڈال دیئے گئے ، لیکن کیوں ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ سوشل ویلفیئر میں خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہواہے ، 25 خواتین افسران کے نمبر غیر اخلاقی ویب سائٹس پر ڈال دیئے گئے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خواتین افسران نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری سوشل ویلفیئر کو خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کیاہے ، خط کے متن میں بتایا گیا کہ مختلف ممالک سے ہمیں غیر اخلاقی ویڈیوز موصول ہو رہی ہیں ۔ متاثرہ خواتین نے محکمہ سوشل ویلفیئر میں غیر قانونی ترقیوں کو چیلنج کیا تھا ، پٹیشن داخل کرنے والی خاتون افسران کے نمبرز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ۔

مزید :

قومی -