ڈاکٹر عادل خان کا حادثہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ، مولانا تنویر الحق تھانوی

ڈاکٹر عادل خان کا حادثہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ، ...
ڈاکٹر عادل خان کا حادثہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ، مولانا تنویر الحق تھانوی

  

مکہ مکرمہ(محمدعامل عثمانی ) خطیب پاکستان معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے  مولاناڈاکٹر عادل خان کے حادثہ کو پاکستان کا بڑا المیہ قرار دیا ہے، انھوں نے کہا کہ میں جامعہ احتشامیہ اور مرکزی جامع مسجد تھانوی کے نمازیوں ، اپنے اہل خانہ اور اپنی طرف سے سوگواران کے ساتھ تعزیت کرتا اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین -

روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ایک بات اور عرض کردوں کہ یہ ایک سازش ہے کہ جس کا بیج اس محرم سے بویا گیا تھا، محرم تو پہلے بھی آتے جاتے رہے لیکن اس مرتبہ جو صورت حال بنی اور یہ بظاہر اسی کا شاخسانہ نظر آرہا ہے - میں صدمہ سے دوچار یہ بات عرض کرونگا کہ تشویش اور حالات کی خرابی مجھے سامنے نظرآرہی ہے، بہر حال یہ بہت ہی بڑی دھشت گردی ہے جس سے اسلامی جمھوریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی ہے اور یہ اپنے تئیں بہت بڑاواقعہ ہے - میں مدارس کے طلباء اور اساتذہ کرام سے درخواست کرونگا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرین اور اس کے ردعمل کے طور پر کچھ ناکیا جایے، اشتعال سے بچیں کہ ہمیں مزید صدمات سے دوچار نا ہوناہڑے - یہ کراچی شھر اور ملک کے حالات خراب کرنے کی گیری سازش ہے - میں وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش کرونگا کہ وہ اس مسئلہ ہر سنجیدگی سے غور کریں اور مجرمون کو تلاش کرکے سرعام پھانسی دی جائے۔

مزید :

عرب دنیا -