سفاک ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کو کمسن بیٹے سمیت کنوئیں میں پھینک دیا
بہار(ویب ڈیسک) بھارت میں بینک سے بیٹے کے ہمراہ نکلنے والی خاتون کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب کہ سفاک ملزمان نے ماں کو مردہ سمجھتے ہوئے گہرے کنوئیں میں بیٹے سمیت پھینک دیا جس کے نیتجے میں کم سن بچے کی موت واقع ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ایک گاؤں میں بینک میں رقم جمع کراکے باہر نکلنے والی خاتون کو 7 افراد بیٹے کے ہمراہ اغوا کرکے قریبی جنگل لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سفاک ملزمان خاتون کو مردہ سمجھتے ہوئے 5 سلہ بیٹے کے ساتھ کنوئیں میں پھینک گئے۔
زیادتی کی شکار خاتون نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم منی رام کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ دیگر 6 ملزمان کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ بچے کی لاش کو کنوئیں سے نکالا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین ملک بن چکا ہے، بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے کیسز کے باعث ہندوستان کو ریپستان کہا جانے لگا ہے جہاں ایک گائے تو محفوظ ہے لیکن عورت نہیں۔