نازیبا ویڈیو واٹس ایپ پر موصول ، شوہر نے بیوی سمیت دو خواتین کو قتل کردیا

نازیبا ویڈیو واٹس ایپ پر موصول ، شوہر نے بیوی سمیت دو خواتین کو قتل کردیا
نازیبا ویڈیو واٹس ایپ پر موصول ، شوہر نے بیوی سمیت دو خواتین کو قتل کردیا

  

آندھرا پردیش(ویب ڈیسک) بھارت میں شکی شوہر نے واٹس ایپ پر موصول ہونے والی نازیبا ویڈیو کو دیکھ کر غصے میں آگیا اور بغیر تحقیق کیے اپنی بیوی اور رشتہ دار خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھراپردیش کے ضلع نیلوری کے علاقے میں نگیشور راو¿ نامی شخص اپنی اہلیہ اور ایک رشتہ دار خاتون کو بیدردی سے قتل کرکے فرار ہوگیا۔

پڑوسیوں نے پولیس کو دہرے قتل کی اطلاع دی، پولیس کو گھر کے ہال سے نگیشور کی بیوی اور بستر پر رشتہ دار خاتون کی خون میں لت پت لاشیں مل گئیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تشویش سے ظاہر ہوتا ہے کہ نگیشور کو واٹس پر ایک نازیبا ویڈیو موصول ہوئی اور وہ چہرہ واضح طور پر نظر نہ آنے کے باوجود ویڈیو میں موجود خاتون کو اپنی بیوی سمجھ بیٹھا۔

نگیشور نے گھر پہنچتے ہی بیوی کو قتل کردیا جب کہ اسے شک تھا کہ رشتہ دار خاتون ہی اس کی بیوی کو بہکاتی ہے جس پر اس نے رشتہ دار خاتون کو بھی دھوکے سے بلا کر قتل کردیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ثابت ہوگیا کہ نازیبا ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون نگیشور کی اہلیہ نہیں تھیں۔ ویڈیو بھیجنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے بھی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -