گنے کے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبرد کیس،اومنی گروپ کے4 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع 

گنے کے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبرد کیس،اومنی گروپ کے4 ملزمان کو اشتہاری ...
گنے کے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبرد کیس،اومنی گروپ کے4 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گنے کے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبرد کیس میں اومنی گروپ کے4 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارووائی شروع کردی گئی،علی کمال ، مناہل مجید، نمر مجید، صائمہ علی کو بذریعہ اشتہار پیش ہونے کا آخری موقع دیدیاگیا،عدالت نے کہاکہ ملزمان کو 12 نومبر تک پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق احتساب عدالت میں گنے کے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبرد کیس کی سماعت ہوئی،ملزمان عبد الغنی مجید، مصطفی ٰذوالقرنین عدالت میں پیش ہوئے،جج اصغر علی نے استفسارکیاکہ دیگر ملزمان کے وارنٹس کی تعمیل ہو گئی؟۔تفتیشی افسر نیب نے کہاکہ 4 ملزموں کے وارنٹس کی تعمیل نہیں کرائی جاسکی،عدالت نے کہاکہ ملزموں کو 12 نومبر تک پیش ہونے کاآخری موقع دیتے ہیں، عدالت نے اومنی گروپ کے4 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارووائی شروع کردی،علی کمال ، مناہل مجید، نمر مجید، صائمہ علی کو بذریعہ اشتہار پیش ہونے کا آخری موقع دیدیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -