گریڈ14 کے ملازم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، احتساب عدالت سے گواہان کے بیانات سے متعلق رپورٹ طلب

 گریڈ14 کے ملازم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، احتساب عدالت سے گواہان کے ...
 گریڈ14 کے ملازم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، احتساب عدالت سے گواہان کے بیانات سے متعلق رپورٹ طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت کے گریڈ14 کے ملازم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سپریم کورٹ نے احتساب عدالت سے گواہان کے بیانات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔

سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت کے گریڈ14 کے ملازم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ گریڈ14 کے سب اکاﺅنٹنٹ کی 2 جائیدادیں اسلام آباد اور2 پشاور میں کیسے ہیں ؟، وکیل ملزم نے کہاکہ تمام جائیدادیں ملزم کے بھائی کے نام پر ہیں،عدالت نے استفسار کیاکہ اس کیس کے 29 گواہوں میں سے کتنے بیانات قلمبند ہوئے ؟،وکیل ملزم نے کہاکہ 29 میں سے 4 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے 

عدالت نے احتساب عدالت سے گواہان کے بیانات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،کیس کی مزید سماعت2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -