منی لانڈرنگ کیس، عدالت میں رش اور شور پر جج جوادالحسن برہم ، چیمبر میں چلے گئے 

منی لانڈرنگ کیس، عدالت میں رش اور شور پر جج جوادالحسن برہم ، چیمبر میں چلے ...
منی لانڈرنگ کیس، عدالت میں رش اور شور پر جج جوادالحسن برہم ، چیمبر میں چلے گئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں رش اور شور پر جج جوادالحسن برہم ہو گئے،جج جوادالحسن عدالت میں شور شربے پر اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے ۔

نجی ٹی وی جی این این این کے مطابق احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کی سماعت ہوئی،نیب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،اس موقع پر ن لیگ کے رہنماﺅں اوروکلا کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی،عدالت میں رش اور شور پر جج جوادالحسن برہم ہو گئے،عدالت نے کہاکہ جواس کیس میں کونسل نہیں وہ وکلاروسٹرم چھوڑ دیں، جج جوادالحسن نے کہاکہ جب تک خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی میں آرڈر نہیں کروں گا۔جج جوادالحسن عدالت میں شور شربے پر اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -