حکومتی قرضوں میں ایک سال کے دوران 3419 ارب کے اضافے کا انکشاف

حکومتی قرضوں میں ایک سال کے دوران 3419 ارب کے اضافے کا انکشاف
حکومتی قرضوں میں ایک سال کے دوران 3419 ارب کے اضافے کا انکشاف

  

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال کے دوران 3 ہزار 419 ارب روپے کے اضافے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ بڑھ کر 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا۔

اس ضمن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے مجموعی قرض کے عبوری اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2020ءتک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا جب کہ اگست 2019ءمیں پاکستان کا مجموعی قرض 32 ہزار 240 ارب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا مقامی واجب الادا قرض 24 ہزار 100 ارب روپے ہوگیا ہے جب کہ اگست 2020ءتک پاکستان کا مقامی قرض 22 ہزار 14 ارب روپے تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کے مقامی قرضے میں دو ہزار 86 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرضہ 11 ہزار 559 ارب روپے ہو گیا ہے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -اسلام آباد -