نصرت شہباز کامنی لانڈرنگ ریفرنس میں ٹرائل میں شامل ہونے کافیصلہ، احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

نصرت شہباز کامنی لانڈرنگ ریفرنس میں ٹرائل میں شامل ہونے کافیصلہ، احتساب ...
نصرت شہباز کامنی لانڈرنگ ریفرنس میں ٹرائل میں شامل ہونے کافیصلہ، احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ٹرائل میں شامل ہونے کافیصلہ کیا ہے ،شہبازشریف کی اہلیہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نصرت شہباز کی اہلیہ نے موقف اختیار کیاہے کہ بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتی ،گردن، کمر درد، دل کے امراض میں مبتلا ہوں ،کھڑی بھی نہیںہوسکتی،ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے منع کررکھا ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا 29 ستمبر کا حکم منسوخ کیاجائے ،ذاتی حیثیت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے اور پلیڈر مقرر کیاجائے۔

عدالت نے کہاکہ ایک بار خاتون کو پیش کردیں بعد میں جویری کی طرح حاضری معافی منظور کرلیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -