سلیم ملک کے مستقبل کا فیصلہ ”محفوظ“ کرلیا گیا، کب سنایا جائے گا؟

سلیم ملک کے مستقبل کا فیصلہ ”محفوظ“ کرلیا گیا، کب سنایا جائے گا؟
سلیم ملک کے مستقبل کا فیصلہ ”محفوظ“ کرلیا گیا، کب سنایا جائے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم ملک کے مستقبل کا فیصلہ ”محفوظ“ کر لیا گیا ہے جسے 15 روز کے اندر سنایا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں آزادانہ ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں نے فریقین کے وکلاءسے دلائل سننے کے بعد 15 روز میں فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔ سماعت کے بعد وکیل سعود چیمہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرانسکرپٹ کے حوالے سے خط سامنے آیا ہے، آئی سی سی نے لیٹر میں کہاکہ وہ ٹیپ مصدقہ نہیں ہے، ہمارا شروع ہی سے موقف تھا کہ وہ ویڈیو مشکوک ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ ٹرانسکرپٹ جیسا بھی ہے جواب آنا ضروری تھا۔ 
اس موقع پر سلیم ملک نے کہا کہ میں 20 سال سے پی سی بی کے دفتر کے چکر لگا رہا تھا لیکن اب یقین ہے کہ حق اورسچ کی فتح ہو گی، میں شروع ہی سے کہتا تھا کہ یہ ٹرانسکرپٹ جھوٹ پر مبنی ہے، آئی سی سی کا لیٹر سامنے آنے پر میرا موقف درست ثابت ہو گیا، مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا۔

مزید :

کھیل -