عابد ملہی کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو انعام میں کتنے پیسے دیئے جائیں گے ؟ اعلان ہو گیا 

عابد ملہی کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو انعام میں کتنے پیسے دیئے جائیں گے ...
عابد ملہی کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو انعام میں کتنے پیسے دیئے جائیں گے ؟ اعلان ہو گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس موٹر وے واقعہ کے 33 روز کے بعد آخر کار مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جسے انسداد دہشتگردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے تاہم اب پولیس ٹیم کیلئے پچاس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی گرفتار ہو چکاہے جس پر آئی جی پنجاب اور پولیس ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ پنجاب پولیس کی ٹیم کو بطور بطور انعام 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔

یاد رہے کہ آج صبح سی آئی اے ماڈل تھانہ ٹاﺅن کی ٹیم نے عابد ملہی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چہرے پر کالا کپڑا پہنا کر پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

ملزم عابد کا ساتھی شفقت پہلے ہی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکاہے جو کہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھا تاہم آج انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔

مزید :

قومی -