18 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، پونجو مل بھیل

18 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت ...
18 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، پونجو مل بھیل

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر  ) وزیراعلیٰ سندھ کے سپیشل ایڈوائزر پونجومل بھیل نے کہا ہےکہ "18"اکتوبر کو  کراچی میں ہونے والا پی ڈی ایم کاجلسہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں راج کرتی ہے  ، پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کے لئے جیالے و متوالے قائد بلاول بھٹو کے حکم کے منتظر ہیں ۔ عوام پی ٹی آئی کے حکمرانوں کا عوامی عدالت میں احتساب کرنے کے لئے چاق وچوبند ہوگئے ہیں کیوں کہ پی ٹی آئی کے سلیکٹیڈ وزیر اعظم نے عوام کو مہنگائی بدحالی بھوک افلاس،بدامنی سمیت دیگر مسائل کا شکار بناکر انہیں ذہنی مرض میں مبتلا کردیاہے اور ملک کو معاشی و خارجی لحاظ سے  مفلوج بنادیا ہے ۔

پیپلزپارٹی سندھ کےرہنمااور وزیراعلیٰ سندھ کے اسپیشل ایڈوائزر پونجو مل بھیل نے"نمائندہ ڈیلی پاکستان آن لائن"سے خصوصی بات چیت کرتےہوئےکہاکہ   اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں پی ڈیم ایم کے ہونے والے  کے جلسہ میں شرکت کے لئے پیپلزپارٹی کی تیاریاں زور شور کےساتھ  جاری ہے ہزاروں جیالے پارٹی   کارکن سنکڑوں گاڑیوں پرمشتمل  قافلےعمرکوٹ،تھرپارکر،میرپورخاص اور  اندرون سندھ  سے روانہ  ہوں گے وزیراعلیٰ سندھ کے اسپیشل ایڈوائزر پونجومل بھیل نے کہاہےکہ  سانحہ کار ساز کے شہدا کی برسی کے موقع پر 18 اکتوبر کو کراچی میں پیپلزپارٹی کے زیراہتمام ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کے لئے پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ،تھرپارکر،میرپورخاص اورسندھ   بھرسے قافلےکراچی پہنچےگئے    ۔

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کےجلسے کو تاریخی اور بھرپور کامیاب بنانےکےلیےزورشورکے ساتھ  تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیاہے  پیپلزپارٹی کے  یوم شہدا 18 اکتوبر سانحہ کارساز کے موقع پر کراچی میں ہونے والے جلسہ میں سندھ بھر سے لاکھوں کی تعداد میں کارکن جلسہ میں شرکت کرکے شہدا کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ  موجودہ عوام دشمن وفاقی سرکار کے خلاف اپنی فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز بھی کریں گے اور وفاقی حکومت  کی جانب سے سندھ کے جزیروں  پر قبضہ این ایف سی ایوارڈ میں کٹوٹی سمیت دیگر سندھ دشمن پالیسیوں مہنگائی غربت بے روزگاری بدآمنی کے خلاف بھی بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں  گے کارکن پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں تجدید عہد بھی کریں گے کہ ملک میں غیرجمہوری طاقتوں کی سلیکٹیڈ نیازی حکومت کے خاتمہ اور جمہوریت کی مکمل بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے پیپلزپارٹی سندھ قیادت کی ہدایت پرتمام اضلاع کی قیادت کوبھرپورشرکت کی ہدایات جاری کی گی ہے پیپلزپارٹی عمرکوٹ،تھرپارکر ،میرپورخاص تیاریاں زورشورکےساتھ جاری ہےضلع بھر میں عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے.

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -