توشہ خانہ ریفرنس : احتساب عدالت کا نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر 29 اکتوبر تک عملدرآمد کا حکم 

توشہ خانہ ریفرنس : احتساب عدالت کا نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر 29 اکتوبر تک ...
توشہ خانہ ریفرنس : احتساب عدالت کا نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر 29 اکتوبر تک عملدرآمد کا حکم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر 29 اکتوبر تک عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی،نواز شریف کی جائیداد ، کمپنیوں میں شیئرز ضبطگی اور اکاو¿نٹس سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی ،تفتیشی افسر نے کہاکہ نوازشریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی پر عملدرآمد جاری ہے ،ایک نجی بینک کی برانچ کسی اورجگہ منتقل ہو گئی ،خط پہنچ نہیں سکا،عدالت نے نجی بینک کے ہیڈآفس کے پتے پر خط دوبارہ ارسال کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر 29 اکتوبر تک عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -