”عمران خان وزیراعظم اور ہمارے بڑے ہیں“ شعیب ملک نے بھی حمایت کر دی

”عمران خان وزیراعظم اور ہمارے بڑے ہیں“ شعیب ملک نے بھی حمایت کر دی
”عمران خان وزیراعظم اور ہمارے بڑے ہیں“ شعیب ملک نے بھی حمایت کر دی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ سابق کپتان عمران خان وزیراعظم اور ہمارے بڑے ہیں، اگر ان کے کسی فیصلے سے کرکٹ میں بہتری آتی ہے تو ہمیں سپورٹ کرنا چاہئے۔ 

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک سے ایک انٹرویو کے دوران ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی عمران خان سے ملاقات اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سرزنش کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان وزیراعظم اور ہمارے بڑے ہیں، ان کا ایک ویژن ہے اور اگر ان کے کسی فیصلے سے کرکٹ میں بہتری آتی ہے تو ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے، اس معاملے میں بات کرنا میرے دائرہ کار میں نہیں، ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے کرکٹرز کی وزیراعظم سے ملاقات کے حقائق سے واقف نہیں، اگر جانتا تو شایدکچھ کہہ سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کو مختصر رکھنے کا فیصلہ ناراضگی میں نہیں کیا،میرا ایسا مزاج نہیں کہ کسی سے لڑنا شروع کر دوں، اگر ناراضگی کا اظہار کرنا ہوتا تو میرے کیریئر میں ناراضگیاں ہی چلتی رہتیں،مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا ہی بہتر ہوتا ہے، میرا خیال تھا کہ میری جگہ2 یا 3 نوجوان کرکٹرز کو کنٹریکٹ دیا جائے تو بہتر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نیشنل ٹی 20 کپ ختم ہونے پر ہمیں کنٹریکٹ کی میڈیا پالیسی سمیت پابندیوں میں بھی نہیں رہنا پڑے گا، پی سی بی 4 ماہ کیلئے معاہدہ چاہتا تھا جس پر میں نے کہا کہ میں ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ نہیں کھیلتا، انہوں نے میری بات سمجھی اور صرف ایک ایونٹ کے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

مزید :

کھیل -