وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی ملاقات
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی ملاقات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، کورونا وبا کی صورتحال ودیگرامور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں،برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے ، پاکستان شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کامتمنی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کےلئے کرداراداکرے،دنیا عالمی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کے حل کےلئے کوششیں کرے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -