ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس ، سپریم کورٹ کا ریلوے اور سابقہ انتظامیہ کو ایک ماہ میں فرگوسن کمپنی کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم 

ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس ، سپریم کورٹ کا ریلوے اور سابقہ انتظامیہ کو ایک ...
ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس ، سپریم کورٹ کا ریلوے اور سابقہ انتظامیہ کو ایک ماہ میں فرگوسن کمپنی کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس میں ریلوے اور سابقہ انتظامیہ کو ایک ماہ میں فرگوسن کمپنی کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ریلوے گالف کلب عملدآمدکیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

عدالت نے کہاکہ ایک ماہ میں 2015 سے 2019 تک کاتمام ریکارڈ فراہم کیاجائے ،نمائندہ فرگوسن نے کہاکہ جب ریکارڈ مل گیاتو5 سے 6 ماہ میں آڈٹ مکمل لرلیں گے ۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین ریلوے کو لیز کی بولی کیلئے اشتہار تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اشتہار کے متن اور پری کوالیفکیشن کی نجکاری کمیشن سے تصدیق کرائی جائے۔

عدالت نے ریلوے کی موجودہ انتظامیہ کو کلب بہتر انداز میں چلانے اور زیادہ ریونیو حاصل کرنے کی ہدایت کی،عدالت کی جانب سے بہتر ریونیو حاصل کرنے کیلئے گن اینڈ کنٹری کلب کی مثال دی گئی،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ اسلام آباد میں گن اینڈ کنٹری کلب نے گزشتہ ایک سال میں 30 کروڑ روپے بچائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -