ایک طرف حکومت کہتی ہے اپوزیشن کو 16 اکتوبر کو جلسے سے نہیں روکیں گے اور دوسری طرف کیا کام ہو رہاہے ؟ سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن ویڈیو شیئر کر دی 

ایک طرف حکومت کہتی ہے اپوزیشن کو 16 اکتوبر کو جلسے سے نہیں روکیں گے اور دوسری ...
ایک طرف حکومت کہتی ہے اپوزیشن کو 16 اکتوبر کو جلسے سے نہیں روکیں گے اور دوسری طرف کیا کام ہو رہاہے ؟ سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن ویڈیو شیئر کر دی 

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سے حال ہی میں یہ فیصلہ سامنے آیا تھا کہ وہ اپوزیشن کی تحریک ” پی ڈی ایم “ جلسے اور جلوسوں سے نہیں روکے گی تاہم اب سینئر صحافی حامد میر نے ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ دیکھ کر حکومت بھی حیرت زدہ رہ جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ پل پر لگے بینرز کو ڈنڈوں سے اتار کر لوڈر رکشے میں رکھ رہے ہیں تاہم اس موقع پر کسی شخص کی جانب سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئی ۔حامد میر کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”ایک طرف حکومت کہتی ہے اپوزیشن کو 16 اکتوبر کے جلسے سے نہیں روکا جائے گا دوسری طرف گوجرانوالہ میں اپوزیشن کے بینرز اتارے جا رہے ہیں اور کارکن گرفتار کئے جا رہے ہیں یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے حکومت اور اسکے سرپرستوں کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔“

دوسری جانب ن لیگ کی رہنما اور رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے بھی یہی ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ پیغام میں ان کا کہناتھا کہ ”پی ٹی آئی کے بے شرم لوگوں سے جب پوچھا گیا کہ گوجونوالہ کی سڑکوں پر سے بینرز کیوں اتار رہے ہیں تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔۔ پوری کی پوری پی ٹی آئی سٹیا گئی ہے۔۔اتنا خوف۔۔جلسہ تو ہوگا۔۔تاریخی ہوگا۔“

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حامد میر نے ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی تھی جس میں 16 اکتوبر کے ہونے والے جلسے سے متعلق چوراہے پر لگا بینر اتارا جارہا تھا ۔

مزید :

قومی -