نیشنل ٹی 20 کپ، سندھ فرسٹ الیون کا خیبرپختونخواہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

نیشنل ٹی 20 کپ، سندھ فرسٹ الیون کا خیبرپختونخواہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا ...
نیشنل ٹی 20 کپ، سندھ فرسٹ الیون کا خیبرپختونخواہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ کے 23 ویں میچ میں سندھ فرسٹ الیون نے خیبرپختونخواہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے سندھ فرسٹ الیون کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، خرم منظور، سہیل خان، انور علی، شرجیل خان، دانش عزیز، محمد اصغر، حسان خان، اعظم خان اور محمد حسنین شامل ہیں۔ 

خیبرپختونخواہ کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، شعیب ملک، افتخار احمد، مصدق احمد، محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، عمران خان سینئر، عثمان خان شنواری اور ارشد اقبال شامل ہیں۔ 

مزید :

کھیل -