شہبازشریف کے کمرے اور واش روم میں کیمرے؟ لیگی ترجمان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
لاہور ( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ شہبازشریف کو جس کمرے میں قید گیا ہے، عمران صاحب کے حکم پر شہزاد اکبر کے ذریعے اس کمرے اور اس کے واش روم میں کیمرے لگانے کی چھوٹی اور کم ظرف حرکت کی گئی، شہبازشریف وہاں نصب کردہ کچھ چیزوں سے زخمی ہوئے، شہزاد اکبر گاڑیاں اور بھیس بدل کر نیب آتے ہیں اور اپنی نگرانی میں شہبازشریف کی نگرانی کے لئے کیمرے لگاتے ہیں، شہزاد اکبر میں ہمت ہے تو سب کے سامنے نیب آئیں، چور حکومت ہمیں روکنے کی کوشش کررہی ہے، گوجرانوالہ جلسہ گاہ بن گیا ہے، پاکستان کے عوام ’کورونا18‘ کو ’کورونا19‘ کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے، پانی میں مدھانی ڈال کر مکھن نکالنے کی کوشش میں زہر نکل رہا ہے۔