شہبازشریف کا وطیرہ ہے جیل جاتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں،شہباز گل 

شہبازشریف کا وطیرہ ہے جیل جاتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں،شہباز گل 
شہبازشریف کا وطیرہ ہے جیل جاتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں،شہباز گل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہبازگل نے کہاہے کہ مریم اورنگزیب جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولتیں، شہبازشریف کا وطیرہ ہے جیل جاتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں۔

معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہبازگل نے مریم اورنگزیب کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے بوجھ تلے شہباز شریف کی کمر جھک گئی ہے،زرداری کے سامنے جھکتے ہوئے شہباز شریف کی کمربالکل ٹھیک تھی، انہوں نے کہاکہ حواس باختگی کا اندازہ لگائیں کیمرے اور دوربین ایک ساتھ چپکا دیے،موصوفہ فرما رہی ہیں شہبازشریف کی کمرے میں دوربین لگی ہوئی ہے،عقل کو ہاتھ ماریں، یا کیمرا لگے گا یا دوربین۔

انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر کے نام سے اتنا خوف کیوں،سچے ہیں رسیدیں دیں، جان چھڑائیں،پٹاری میں جھوٹ ختم ہوگئے ہیں تو مریم صفدر سے مستعار لے لیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -