برطانیہ میں موجود نوازشریف کی ویڈیو وائرل، میٹروپولیٹن پولیس کو شکایت، نوٹس لے لیا گیا

برطانیہ میں موجود نوازشریف کی ویڈیو وائرل، میٹروپولیٹن پولیس کو شکایت، نوٹس ...
برطانیہ میں موجود نوازشریف کی ویڈیو وائرل، میٹروپولیٹن پولیس کو شکایت، نوٹس لے لیا گیا

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سخت ایس او پیز اپنائے جارہے ہیں اور 6 سے زائد لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے جبکہ سماجی دوری بھی یقینی بنانے کے احکامات ہیں، ایسے میں نوازشریف کی ایک ویڈیو پر لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو شکایت کردی گئی ہے کہ یہ لوگ سماجی فاصلہ نہیں رکھ رہے ، پولیس نے بتایا کہ متعلقہ علاقے کے حکام کو معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔ 

ٹوئٹر پر ایک صارف نے بتایا کہ اس وقت برطانیہ میں 6سے زائد لوگوں کو اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ، یہ لوگ قانون توڑ رہے ہیں۔

ایک صارف نے میٹروپولیٹن پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ 6لوگوں کا قانون توڑ رہے ہیں، اس کو دیکھیں، ان کے گروپ لیڈر کا سرنیم شریف ہے اور پتہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ، پارک لین ہے ۔ شکریہ 

اس کے جواب میں میٹروپولیٹن پولیس نے لکھاکہ ’ کیا آپ ہمیں اس بارے ڈائریکٹ میسج کرسکتے ہیں، تاکے معاملے کو مزید دیکھاجاسکے“۔

صارف کی طرف سے پولیس کو مزید تفصیلات فراہم کی گئیں اور بتایا گیا کہ ماسک اور سماجی دوری یقینی نہیں بنائی جارہی ۔ اس کے جواب میں میٹروپولیٹن کے اکاﺅنٹ سے صارف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایاگیا کہ مقامی پولیس کو اس بارے میں اطلاع کردی گئی ہے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -برطانیہ -