زمبابوے کیخلاف سیریز کے اوقات کار کا اعلان ہو گیا، ون ڈے میچز کتنے بجے شروع ہوں گے اور ٹی 20 میچز کا آغاز کتنے بجے ہو گا؟ شائقین کیلئے خوشخبری

زمبابوے کیخلاف سیریز کے اوقات کار کا اعلان ہو گیا، ون ڈے میچز کتنے بجے شروع ...
زمبابوے کیخلاف سیریز کے اوقات کار کا اعلان ہو گیا، ون ڈے میچز کتنے بجے شروع ہوں گے اور ٹی 20 میچز کا آغاز کتنے بجے ہو گا؟ شائقین کیلئے خوشخبری
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے میچز دن کی روشنی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے اور یہ فیصلہ موسم کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے تاکہ دھند، شبنم اور ممکنہ سموگ کے باعث میچز متاثر نہ ہوں۔ 

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے میچز راولپنڈی میں 30 اکتوبر یکم اور تین نومبر کو کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز دوپہر 12 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹی 20 میچز کا آغاز ساڑھے تین بجے ہوا کرے گا۔ 

مزید :

کھیل -