گوجرانوالہ میں سیاسی پارہ ہائی، ضلع انتظامی کے اہلکاروں اور ن لیگی کارکنان کے درمیان بینرز اتارنے کے معاملے پر گرما گرمی ہو گئی 

گوجرانوالہ میں سیاسی پارہ ہائی، ضلع انتظامی کے اہلکاروں اور ن لیگی کارکنان ...
گوجرانوالہ میں سیاسی پارہ ہائی، ضلع انتظامی کے اہلکاروں اور ن لیگی کارکنان کے درمیان بینرز اتارنے کے معاملے پر گرما گرمی ہو گئی 
کیپشن:    سورس:   twitter

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ میںپی ڈی ایم کے جلسے کے بینرز اور پوسٹرز اتارنے کے معاملے پر گرما گرمی ہوگئی اور سیاسی پارہ ہائی ہو چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پہلوانوں کے شہر میں لگائے گئے بینرز اور پوسٹرز اتارنے میں مصروف سرکاری ملازمین کو ن لیگی رہنماﺅں اور کارکنان نے پہنچنے کے بعد وہاں سے بھگا دیا ، کارکنان نے اتار ے گئے بینرز اور پوسٹر ز قبضے میں لے لیے ہیں اور ساتھ ہی موقع پر نعرے بازی بھی کی ۔

انتظامیہ نے موقف اختیار کیاہے کہ وہ بغیر اجازت لگائے گئے بینرز اور پوسٹرز اتارنے گئے تھے ، ہمیں ٹیکس ادا نہ کیے جانے پر کریک ڈاﺅن کا حکم ملا تھا ۔ ن لیگی رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے جلسے سے حکومت خوفزدہ ہے ، ہم نے ان کو کہا تھا کہ جو پیسے بنتے ہیں ہم ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ، کوئی قانون کوئی ضابطہ ہوتاہے ، ہم نے عدالت سے بھی حکم امتناع حاصل کر لیاہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -