موٹروے کیس، عابد کی گرفتاری میں تاخیر کا بالا مستری سے کیا تعلق نکلا؟ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بتادیا

موٹروے کیس، عابد کی گرفتاری میں تاخیر کا بالا مستری سے کیا تعلق نکلا؟ آئی جی ...
موٹروے کیس، عابد کی گرفتاری میں تاخیر کا بالا مستری سے کیا تعلق نکلا؟ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بتادیا

  

لاہور (خبر نگار) آئی جی پنجاب انعام غنی نے بتایا کہ عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دی تھیں، ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے مقامات بدلتا رہا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےآئی جی پنجاب نےکہا کہ موٹر وے کیس میں ایک ملزم کو چند دن میں گرفتار کرلیا تھا، عابد ملہی فورٹ عباس، چنیوٹ اور  مانگا منڈی سمیت مختلف اضلاع میں گیا، بالامستری نے عابد کو اطلاع کردی تھی کہ اس کی تصویرٹی وی پرچل رہی ہے، ٹی وی پر تصویر کی اطلاع کی وجہ سے عابد کی گرفتاری میں تاخیر ہوئی۔

انعام غنی نے مزید بتایا کہ عابد کو مانگا منڈی سے پولیس نے گرفتار کیا، ملزم کئی روز تک چنیوٹ میں ایک زمیندار کے ڈیرے پر روپوش رہا، اس کو اس کے سالے کے موبائل نمبر کی مدد سے ٹریس کیا گیا لیکن عابد نے اپنے سالے کا موبائل استعمال کرکے پھینک دیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ  عابد کے والد اور بیوی کو پولیس نے چھوڑ دیا تھا، ملزم  مانگا منڈی اپنے باپ سے ملنے گیا تو پولیس ٹیم وہاں موجود تھی اور ملزم گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوا تو اسے پکڑ لیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -