کسٹم انٹیلی جنس ونگ حیدرآباد کا چھاپہ، 70 لاکھ روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

کسٹم انٹیلی جنس ونگ حیدرآباد کا چھاپہ، 70 لاکھ روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ ...
کسٹم انٹیلی جنس ونگ حیدرآباد کا چھاپہ، 70 لاکھ روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )عمرکوٹ ضلع  کی تحصیل کنری شہر میں ایک  گودام اور دکان پر کسٹم انٹیلیجنس ونگ حیدرآباد کا  چھاپہ 352کارٹن  نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد عمرکوٹ برآمد ہونے والے مال کی مالیت 70لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ۔ ذرائع مطابق  گودام اور دکان خوشحال داس مالھی کا بتایا جارہا ہے  چندروز قبل بھی  عمرکوٹ کے قریب راجہ رستی کے مقام پر کسٹم ٹیم نے چھاپہ مارا  راجہ رستی سے برآمد ہونے والے مال کی مالیت 16کروڑ روپے سے کی بتائی جارہی ہے ۔

ذرائع مطابق  تاحال راجہ رستی سے برآمد ہونے والے مال کا بھی مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہےبرآمد ہونے والے مال کو حیدرآباد روانہ کردیا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی دوست نےمیڈیا سے بات چیت کرتےہوئےکہاکہ ہم نےمال  برآمد کیا ہے اس کو چیک کیا جائےگا  نان کسٹم پیڈ ہونے کی صورت میں مقدمہ درج کیا جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی دوست کامزید کہناتھاکہ یہ وہ لوگ ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے غیر قانونی کاروبار کرتے ہیں جو ٹیکس نہ دےہم اسے کسی صورت کاروبار نہیں کرنے دینگے ۔

کسٹم انٹیلیجنس ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی دوست  کی میڈیا سے بات چیت انکا مزید کہنا تھا کہ کاروبار کرنا ہےتو ٹیکس تو دیناپڑےگاگذشتہ چند روز میں کسٹم انٹیلیجنس ونگ کے چھاپوں سے ٹیکس چوروں میں کھلبلی مچ گی ہے اور اپنے بچاؤ کےلیے بھاگ ڈور شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -