زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم سلیکشن کا معاملہ، مصباح الحق نے اہم کام مکمل کر لیا

زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم سلیکشن کا معاملہ، مصباح الحق نے اہم کام ...
زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم سلیکشن کا معاملہ، مصباح الحق نے اہم کام مکمل کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم سلیکشن پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر مصباح الحق نے راولپنڈی میں نیشنل ٹی20 کپ کے دوران سلیکٹرز سے مشاورت کی جبکہ اس سے قبل انہوں نے راولپنڈی جا کر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر نے اس موقع پر صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچز اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان سے مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ اس دوران دو، تین بیٹسمینوں کی کارکردگی سے متاثر ہوئے جبکہ دیگر بیٹسمینوں کے تسلسل کے ساتھ پرفارم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ مصباح الحق نے باﺅلرز کے پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں موثر ثابت نہ ہونے پر تشویشن کا اظہار کیا جبکہ باﺅلرز کی فٹنس سے بھی وہ غیر مطمئن نظر آئے۔ 

قبل ازیں ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے ملتان میں بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا، زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان نیشنل ٹی 20 کپ کے بعد کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب زمبابوے پہلے ہی دورہ پاکستان کیلئے اپنے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔

مزید :

کھیل -