”یہ ٹھیک نہیں ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا“ شاہد آفریدی نے مہندرا سنگھ دھونی کے حق میں بول اٹھے

”یہ ٹھیک نہیں ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا“ شاہد آفریدی نے مہندرا سنگھ ...
”یہ ٹھیک نہیں ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا“ شاہد آفریدی نے مہندرا سنگھ دھونی کے حق میں بول اٹھے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے حق میں بول اٹھے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے دھونی اور ان کے اہل خانہ کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ وہ اسے روئیے کے حق دار نہیں ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ دھونی اور ان کے اہل خانہ کو کس طرح کی دھمکیاں ملی ہیں، لیکن یہ ٹھیک نہیں ہے اور یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ 

شاہد آفریدی نے کرکٹ کیلئے دھونی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹ کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا، وہ اپنے جونیئرز اور سینئرز کو ساتھ لے کر چلے، ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں دھونی کی ٹیم کی شکست کے بعد کچھ صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر میمز بنائی گئیں جبکہ کچھ نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ہی دھمکیاں دے ڈالیں جبکہ ایک شخص نے ان کی کم سن بیٹی کو ریپ کرنے کی دھمکی بھی دی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -