پشاور چڑیا گھر میں دو روز قبل زخمی ہونے والا چیتا ہلاک ہوگیا

پشاور چڑیا گھر میں دو روز قبل زخمی ہونے والا چیتا ہلاک ہوگیا
پشاور چڑیا گھر میں دو روز قبل زخمی ہونے والا چیتا ہلاک ہوگیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور چڑیا گھر میں دو روز قبل زخمی ہونے والا چیتا ہلاک ہوگیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق پشاور کے چڑیا گھر میں ایک اورجانور ہلاک ہوگیا،پراجیکٹ ڈائریکٹر اشتیاق نے کہاکہ 2 دن پہلے لڑائی کے باعث فی میل چیتا ہلاک ہو گیا تھا،دوچیتوں کے درمیان لڑائی کے باعث ایک چیتا شدید زخمی ہوا تھا،فی میل چیتے کو انٹرنل بلیڈنگ ہوئی تھی ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہاکہ لڑائی کے دوران دونوں چیتوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنا مشکل تھا،زخمی چیتے کو انجکشن بھی لگائے گئے مگر بچ نہ سکا،زخمی چیتے کے پاس جانا مشکل تھا،چیتے کی ہلاکت پر وزیر جنگلات نے ایمرجنسی میٹنگ طلب کی تھی ،میٹنگ پشاور زو کی تما م انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو طلب کیاتھا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -