چینی مین لینڈ پر کروناوائرس کے نئے کیسز رپورٹ، کتنے کیسز سامنے آئے؟ نئی پریشانی

چینی مین لینڈ پر کروناوائرس کے نئے کیسز رپورٹ، کتنے کیسز سامنے آئے؟ نئی ...
چینی مین لینڈ پر کروناوائرس کے نئے کیسز رپورٹ، کتنے کیسز سامنے آئے؟ نئی پریشانی

  

بیجنگ(شِنہوا)چینی صحت حکام نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پر پیر کے روز نوول کروناوائرس کے 13 نئے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہے جن میں 6 مقامی سطح پرمنتقلی کے کیسز شامل ہیں ۔

قومی صحت کمیشن نے اپنی روازنہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ تمام مقامی سطح پر منتقلی کے کیسز شان ڈونگ صوبہ سے رپورٹ ہوئے ہے ۔کمیشن کے مطابق پیر کو اس بیماری سے کوئی نئی ہلاکت یا نیا مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔کمیشن نے کہا ہے کہ مین لینڈ پر 7 نئے درآمدی کیسز میں 3شنگھائی ،2گوانگ ڈونگ اور اندرونی منگولیا اور سیچھوان ہر ایک میں 1 کیس رپورٹ ہوا ۔

چینی مین لینڈ میں نوول کروناوائرس کے کل 15مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔مین لینڈ پرپیر کے آخر تک کل 3ہزار36 درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوئیں جن میں سے 2ہزار814کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے اور 222 زیر علاج ہیں جبکہ درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔مین لینڈ پر آج تک نوول کروناوائرس کے کل مصدقہ کیسز کی تعداد85ہزار591تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 228مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے اور 1 مریض کی حالت تشویش ناک ہے ۔

کمیشن نے کہاکہ مجموعی طور پر 80ہزار 729مریضوں کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ اس بیماری کے باعث مین لینڈ پر 4ہزار634 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن کے مطابق مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 7 مشتبہ کیسز موجود تھے جبکہ قریبی روابط کے 8ہزار 291تاحال طبی زیر نگرانی ہیں، پیر کے روز 382مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -