زمبابوے کیخلاف سیریز میں کن کھلاڑیوں کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے؟ نام سامنے آ گئے

زمبابوے کیخلاف سیریز میں کن کھلاڑیوں کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے؟ نام ...
زمبابوے کیخلاف سیریز میں کن کھلاڑیوں کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے؟ نام سامنے آ گئے

  

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی کوئی حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچز کیلئے سکواڈ سے متعلق چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ساتھی سلیکٹرز سے ابتدائی مشاورت مکمل ہو گئی ہے جس دوران سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد عامر اور وہاب ریاض کو آرام دینے کی تجویز زیر غور آئی۔ 

اس کے علاوہ ٹی 20 سیریز میں وکٹ کیپر محمدرضوان سے اننگز کا آغازکروانے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے جو حالیہ قومی ٹی 20 کپ میں بطور اوپنر اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹی 20 ٹیم میں آصف علی، سہیل تنویر اور محمدموسیٰ کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ نسیم شاہ کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان حیدرعلی، خوشدل شاہ،ظفرگوہر اور ذیشان ملک کے نام بھی زیر غور ہیں البتہ سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹی 20 سکواڈ میں شمولیت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید :

کھیل -