نیشنل ٹی 20 کپ، خیبرپختونخواہ فرسٹ الیون نے سندھ کو جیت کیلئے 139 رنز کا ہدف دیدیا

نیشنل ٹی 20 کپ، خیبرپختونخواہ فرسٹ الیون نے سندھ کو جیت کیلئے 139 رنز کا ہدف ...
نیشنل ٹی 20 کپ، خیبرپختونخواہ فرسٹ الیون نے سندھ کو جیت کیلئے 139 رنز کا ہدف دیدیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ کے 23 ویں میچ میں خیبرپختونخواہ فرسٹ الیون نے سندھ کو جیت کیلئے 139 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سندھ فرسٹ الیون نے ٹاس جیت کر خیبرپختونخواہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ عثمان خان شنواری 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مصدق احمد 25، صاحبزادہ فرحان 19، محمد رضوان 12، افتخار احمد 14، شعیب ملک 7، محمد حارث 5 اور شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 
 سندھ کی جانب سے سہیل خان سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں محض 12 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسان خان اور محمد حسنین نے بھی 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد اصغر اور انور علی ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے سندھ فرسٹ الیون کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، خرم منظور، سہیل خان، انور علی، شرجیل خان، دانش عزیز، محمد اصغر، حسان خان، اعظم خان اور محمد حسنین شامل ہیں۔ 
خیبرپختونخواہ کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، شعیب ملک، افتخار احمد، مصدق احمد، محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، عمران خان سینئر، عثمان خان شنواری اور ارشد اقبال شامل ہیں۔ 

مزید :

کھیل -