ٹک ٹاک کے شائقین کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی 

ٹک ٹاک کے شائقین کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی 
ٹک ٹاک کے شائقین کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے اور اس کی سماعت 15 اکتوبر کو ہو گی۔

درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ ملک میں تقریباً 2 کروڑ سے زائد افراد ٹک ٹاک ایپلی کیشن استعمال کرتے ہیں اور اس پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کے مطابق چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کر رہے ہیں اس لیے ان کی آئی ڈی کو بلاک کیاجائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام اکاونٹ چلانے والوں کےاکاونٹ بند کرنا ٹھیک نہیں، ٹک ٹاک پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے اور اس کی سماعت 15 اکتوبر کو ہو گی۔یاد رہے کہ پی ٹی اے نے غیر قانونی و غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے مو¿ثر مکینزم تیار کرنے پر ناکامی پر ٹک ٹاک پر پابندی لگائی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -