مولانا عادل قتل کیس، پولیس نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

مولانا عادل قتل کیس، پولیس نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی
مولانا عادل قتل کیس، پولیس نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا عادل خان کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے پولیس نے چار اعلیٰ افسران پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

نجی چینل دنیانیوز کے مطابق معروف عالم دین مولانا عادل کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے 4ارکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی 4پولیس کے سینئر افسران پر مشتمل ہے۔ کراچی پولیس کے چیف غلام نبی میمن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی ایسٹ اورایس ایس پی کورنگی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی مولانا عادل اور ان ڈرائیور کے قتل کے واقعہ میں ہونے والی پیشرفت سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کرے گی۔

خیال رہے کہ 10اکتوبر کو مولانا عادل خان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے ان کو ڈرائیور سمیت شہید کیا گیا تھا۔ 

مزید :

قومی -