پی ڈی ایم کا 16 اکتوبر کو جلسہ،جمعیت علمائے پاکستان نے بھی حکومت کو للکار دیا

پی ڈی ایم کا 16 اکتوبر کو جلسہ،جمعیت علمائے پاکستان نے بھی حکومت کو للکار دیا
پی ڈی ایم کا 16 اکتوبر کو جلسہ،جمعیت علمائے پاکستان نے بھی حکومت کو للکار دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجازاحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ قوم کی آواز بن چکا، گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کے جلسے کی کامیابی کے لئے یہی کافی ہے کہ حکومتی وزراءکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور مختلف افواہیں پھیلانے کے ساتھ کارکنوں کی گرفتاری بھی شروع کر دی گئی ہیں لیکن ظلم و جبر اور خوف و ہراس کی فضا سے جلسے کو روکنا ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارکنوں سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہجمعیت علمائے پاکستان ،پی ڈی ایم کی تحریک میں اہم کردار ادا کرے گی، تنظیموں کو جلسہ کامیاب بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،صوبائی اور ضلعی عہدیدار جلسے میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت یقینی بنائیں گے،انشاءاللہ مذہبی قوتیں پی ڈی ایم کے جلسوں کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ جلسہ کو روکنے کے لیے کورونا اور دہشتگردی جیسے خدشات تراشے جارہے ہیں،کورو نا ایس او پیز پر جلسہ عام کے دوران عملدرآمد کروایا جانا چاہیے،کارکن اور عوام ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،حکومت کی افواہ ساز فیکٹریاں اب اپوزیشن کی تحریک کو روک نہیں سکتیں۔

جے یوپی کے مرکزی صدر نے کہا کہ حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ عوام کی مہنگائی اور بےروزگاری سے چیخیں نکل گئی ہیں،بچوں کی تعلیم اور شادیاں کروانے کی سکت ختم ہونے کے بعد اب تولوگ فاقوں پر مجبورہوگئے ہیں،دال سبزیاں بھی سستی نہیں رکھی جاسکیں،قیمتوں میں اضافے پر عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیاہے،عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے پی ڈی ایم لوگوں کے منہ سے آخری نوالہ چھیننے والے حکمرانوں کو چلتا کرے گی ،جلسہ کامیاب ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -