اپوزیشن تحریک کو بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ ، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

اپوزیشن تحریک کو بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ ، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر ...
اپوزیشن تحریک کو بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ ، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں جلسے جلوس اور سیاسی اجتماعات روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن، تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مقامی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزارشہری  نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وبا کے باعث شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، سیاسی اجتماعات کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا شدید خدشہ ہے جبکہ سیاسی جماعتیں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کر رہیں۔ درخواست گزار کا مزید کہناتھا کہ سیاسی جماعتوں نے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیزپر عملدرآمد ہی نہیں کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جلسے، جلوس پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -