عوام چوروں کی خاطر سڑکوں پر نہیں نکلے گی، اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی دکانداری بند ہوچکی:فواد رسول بھلر

عوام چوروں کی خاطر سڑکوں پر نہیں نکلے گی، اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی دکانداری ...
عوام چوروں کی خاطر سڑکوں پر نہیں نکلے گی، اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی دکانداری بند ہوچکی:فواد رسول بھلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ پاکستان کے مرکزی رہنما چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی دکانداری بند ہوچکی،عمران خان نے غریب عوام کو ریلیف دینے تہیہ کررکھا ہے،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلا ف سخت کاروائی کا حکم خوش آئند عمل ہے،ملک کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچانے کے ذمہ دار آج  کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی باتیں کرتے ہیں؟عوام ان چوروں کی خاطر سڑکوں پر نہیں نکلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پارٹی کارکنان اور مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ تحریک انصاف بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتی ہے،ملک میں ادارے اور عدالتیں مکمل آزاد ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے،آج وہ کس منہ سے سیاسی انتقام کا جھوٹا واویلہ کرکے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ان دونوں پارٹیوں نےملک کو قرضوں کی  دلدل میں دھکیلا اور کئی دہائیوں تک عوام کا خون چوستے رہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے عوام کی طاقت سے کرپٹ اور بددیانت ٹولے سے نجات دلائی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی دکانداری بند ہوچکی ہے،احتجاجی تحریک ایک ڈھونگ ہے،عوام ان چوروں کی خاطر سڑکوں پر نہیں نکلیں گے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کرپٹ مافیا ملک کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں آج وہ کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام اِن چور ڈکیت سابقہ حکمرانوں کی اصلیت اچھی طرح جانتے ہیں،اِنہوں نے ملک کے وسائل کولوٹ کر اپنی تجوریاں بھریں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے غریب عوام کو ریلیف دینے تہیہ کررکھا ہے، مہنگائی کے خلاف وزیراعظم کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلا ف سخت کاروائی کا حکم دینا خوش آئند عمل ہے، پی ٹی آئی عوام کو ریلیف فراہم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، عوام کا خون چوسنے والے منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔