وزیراعظم عمران خان کی ”مرغی انڈے “کی تجویز پر عمل نہ کرنے والوں کو اب مہنگے انڈے کھانے پڑیں گے 

وزیراعظم عمران خان کی ”مرغی انڈے “کی تجویز پر عمل نہ کرنے والوں کو اب مہنگے ...
وزیراعظم عمران خان کی ”مرغی انڈے “کی تجویز پر عمل نہ کرنے والوں کو اب مہنگے انڈے کھانے پڑیں گے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد روزمرہ استعمال کی شے لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق پندرہ روز میں انڈے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور فی درجن انڈے 190 روپے تک فروخت ہونے لگے۔

شہر اقتدار اسلام آباد میں فی درجن انڈوں کی قیمت 125 روپے سے بڑھ کر کی قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے پہلے سے مہنگائی کے مارے شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔کراچی میں بھی ایک ہفتے میں پچاس روپے اضافہ کیساتھ فی درجن انڈے 170 روپے تک فروخت ہونے لگے ہیں۔ لاہورمیں پندرہ روز کے دوران فی درجن انڈے 23 روپے اضافے کے ساتھ 161 روپے تک پہنچ گئے۔پشاور میں بھی فی درجن انڈوں کی قیمت 168 روپے اور دیسی مرغی کے انڈے ڈبل سنچری کراس کرکے 240 روپے میں فروخت ہونے لگے۔ ملتان میں فی درجن انڈوں کے نرخ 180 روپے تک پہنچ گئے۔انڈے کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے متعلق پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر مشتاق اعوان کا کہنا ہے کہ فیڈ مہنگی ہونے اور کورونا کے باعث بریڈنگ صحیح نہ ہونے کے باعث انڈے مہنگے ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -