اپوزیشن کے جلسوں پر کوئی فکر نہیں،ان کو اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا:شبلی فراز

اپوزیشن کے جلسوں پر کوئی فکر نہیں،ان کو اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا:شبلی فراز
اپوزیشن کے جلسوں پر کوئی فکر نہیں،ان کو اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا:شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کو جلد اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا، انہوں نے پہلے بھی مولانا کو اسلام آباد میں دھوکا دیا تھا۔ 

وفاقی وزیراطلاعات نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں جلسوں پر کوئی بات نہیں کی گئی، ہمیں اپوزیشن کے اکٹھ اور ان کے جلسوں پر کوئی فکر نہیں، ان لوگوں کو جلد اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا، یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو استعمال کیا جارہا ہے ، ان لوگوں نے پہلے بھی مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد میں دھوکا دیا تھا۔ ان کا کوئی مستقبل نہیں، عوام ان کو مسترد کر چکے ہیں،صرف ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں۔یہ لوگ احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلا کر ریلیف لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف جاتی امراء میں 2500پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے  کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، آنے والے دنوں میں جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ روزویلیٹ ہوٹل پاکستان کی ملکیت ہے ، پاکستان نے قرضہ اتار کر ہوٹل کی اونرشپ لے لی ہے۔ تمام ملازمین کے واجبات بھی ادا کر دیئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -