فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان بارے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز بھی غصے سے لال پیلی ہو جائیں

فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان بارے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز بھی ...
فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان بارے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز بھی غصے سے لال پیلی ہو جائیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ایک وقت تھا جب مولانا فضل الرحمان عورت کی حکمرانی کے خلاف فتوے دیا کرتے تھے، قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے، آج وہی مولانا تھالی کے بینگن کی طرح بیگم صفدر اعوان کے جانب لڑھک آئے ہیں،فضل الرحمان نے مکس اچار پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ٹھان لی،اس کردار کو بخوبی نبھانے پر مولانا کو 'مولانا نواز شریف زرداری' کا لقب ملا، نواز شریف کو سیکیورٹی رسک قرار دینے والے آج ان کا دفاع کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ایک وقت تھا جب مولانا فضل الرحمان عورت کی حکمرانی کے خلاف فتوے دیا کرتے تھے، قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے، آج وہی مولانا تھالی کے بینگن کی طرح بیگم صفدر اعوان کے جانب لڑھک آئے ہیں،مولانا فضل الرحمان آل شریف کی کرپشن، منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور قوم سے بیوفائی کو تحفظ دینے کے لیے میدان میں نکل پڑے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ (ن) لیگ، پیپلزپارٹی سمیت بڑی پارٹیاں دو دن کی کال پر موچی دروازے، لیاقت باغ اور نشتر پارک میں لاکھوں کا مجمع اکٹھا کرتی تھیں، آج وہی پارٹیاں احتساب سے بچنے کے لیے مولانا نواز شریف زرداری کا کندھا لینے پر مجبور ہیں،فضل الرحمان نے مکس اچار پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ٹھان لی،اس کردار کو بخوبی نبھانے پر مولانا کو 'مولانا نواز شریف زرداری' کا لقب ملا، نواز شریف کو سیکیورٹی رسک قرار دینے والے آج ان کا دفاع کررہے ہیں۔

انہوں  نےکہا کہ عوام نے2018 کے الیکشن میں بھی اور لاہور کے پہلے جلسے میں بھی انہیں مسترد کر کے ان کی حیثیت یاد دلا دی تھی، قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنے پر حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی، قانون ہاتھوں میں لینے یا عدالتی، ریاستی اور جمہوری اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -