وفاقی حکومت آئی لینڈ صدارتی آرڈیننس فوری واپس لے، سندھ کابینہ  کا مطالبہ

وفاقی حکومت آئی لینڈ صدارتی آرڈیننس فوری واپس لے، سندھ کابینہ  کا مطالبہ
وفاقی حکومت آئی لینڈ صدارتی آرڈیننس فوری واپس لے، سندھ کابینہ  کا مطالبہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت سے آئی لینڈ کا صدارتی آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا،آرڈیننس نہ لینے تک وفاق سے بات نہیں ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے، اجلاس میں گزشتہ کابینہ منٹس کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے وفاقی حکومت سے آئی لینڈ کا صدارتی آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی لینڈ کے معاملہ پر وفاق سے کوئی بات نہیں ہوگی جب تک کہ آرڈیننس واپس نہیں ہوتا۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -