پاکستان کا وہ محکمہ جس میں حق مانگنے پر 25خاتون افسران کے موبائل نمبرز غیر اخلاقی ویب سائٹ پر ڈال دئیے گئے

پاکستان کا وہ محکمہ جس میں حق مانگنے پر 25خاتون افسران کے موبائل نمبرز غیر ...
پاکستان کا وہ محکمہ جس میں حق مانگنے پر 25خاتون افسران کے موبائل نمبرز غیر اخلاقی ویب سائٹ پر ڈال دئیے گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ سوشل ویلفیئرکی خواتین افسران کو موبائل فون پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کی ایک خاتون افسر نے شکایت کی ہے کہ محکمے کی 25 کمیشنڈ افسران کو ہراساں کیا جارہا ہے۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق ایف اے اے حکام نے بتا یا خواتین افسران نے اپنی سینیارٹی کو کلیم کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی اور پٹیشن کے بعد ہی خواتین افسران کے موبائل نمبرز غیر اخلاقی ویب سائٹس پر ڈال دیے گئے۔خواتین افسران کو ملکی اور غیر ملکی نمبرز سے غیراخلاقی پیغامات اورکالز موصول ہورہی ہیں۔ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ خاتون افسرکی شکایت پر سائبرکرائم کی جانب سےباقاعدہ انکوائری شروع کردی گئی ہے، خواتین کے نمبرز لیک کرنے میں متعلقہ محکمے کا ہی کوئی اہلکار ملوث ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -