عراق فضائیہ کے سربراہ کا اسلام آباد ایئرہیڈکوارٹرز کا دورہ 

عراق فضائیہ کے سربراہ کا اسلام آباد ایئرہیڈکوارٹرز کا دورہ 
عراق فضائیہ کے سربراہ کا اسلام آباد ایئرہیڈکوارٹرز کا دورہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراق فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل (پائلٹ)شہاب جاہد علی شکرچی نے اسلام آباد ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی عراقی فضائیہ کے سربراہ کو سلامی۔ 

نجی چینل بول نیوز کے مطابق عراق فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل (پائلٹ)شہاب جاہد علی شکرچی نے اسلام آباد ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے عراقی فضائیہ کے سربراہ کو سلامی پیش کی گئی۔ کمانڈر عراقی ائیر فورس نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یاد گارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔کمانڈر عراقی فضائیہ نے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔عراقی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔

عراقی فضائیہ کے سربراہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات کی۔

مزید :

قومی -