مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو رہا کردیا گیا 

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو رہا کردیا گیا 
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو رہا کردیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو نظر بندی کے ایک سال بعد رہا کردیا گیا،انہیںمفتی کو گزشتہ سال اگست 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔محبوبہ مفتی بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ا?رٹیکل 370 کی معطلی کے بعد سے نظر بند تھیں اور ان سے کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی۔تاہم گزشتہ سال محبوبہ مفتی سے ان کی والدہ اور بہن کو ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ بھی گزشتہ سال 5 اگست سے نظر بند ہیں، تاہم انہوں نے نظر بندی کے فیصلے کے اگلے روز میڈیا سے بات کی تھی جس کے بعد ان کے گھر کے اطراف کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی اور پھر انہیں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔