عثمان بزدار کی جانب سے عابد ملہی کی گرفتاری پر پنجاب پولیس کی ٹیم کو 50لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان لیکن ملزم نے ازخود گرفتاری پیش کی ،باپ کا انکشاف

عثمان بزدار کی جانب سے عابد ملہی کی گرفتاری پر پنجاب پولیس کی ٹیم کو 50لاکھ ...
عثمان بزدار کی جانب سے عابد ملہی کی گرفتاری پر پنجاب پولیس کی ٹیم کو 50لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان لیکن ملزم نے ازخود گرفتاری پیش کی ،باپ کا انکشاف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ عابد ملہی کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ اس نے گرفتاری پیش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عابد ملہی کے والد اکبر ملہی نے کا کہنا ہے کہ عابد علی کو خالد بٹ نامی مقامی شہری کی موجودگی میں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ میں نے عابد علی کو اپنے گھر مانگا منڈی بلا کر پولیس کو اطلاع دی۔ ملزم عابد ملہی نے فون کرکے گرفتاری دینے کی خواہش ظاہرکی۔اکبر ملہی نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا بلکہ اسے پیش کیا گیا ہے۔ عابد کو خود خالد بٹ کی گاڑی میں سی آئی اے بھجوایا۔ اکبر ملہی نے مطالبہ کیا کہ عابد کی گرفتاری کے بعد ہماری خواتین کو بھی رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عابد ملہی کی گرفتار ی پر پنجاب پولیس کو انعام دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

قومی -