چھٹی سے 12جماعت کی طالبات کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ

چھٹی سے 12جماعت کی طالبات کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ
چھٹی سے 12جماعت کی طالبات کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان حکومت نے چھٹی سے 12 ویں جماعت کی طالبات کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چھٹی سے 8 ویں جماعت کی طالبات کو ماہانہ 500 روپے دیے جائیں گے جب کہ میٹرک کی طالبات کو 800 روپے ملیں گے۔نجی نیو ز چینل جیو کے مطابق صوبے میں انٹر کی طالبات کو بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔بلوچستان حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ صوبے کی خواتین میں تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے کیاگیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -