وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں جام کمال نے تصدیق کی کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔خیال رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے16نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے شکار18مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔